بلوچستان میں بڑا انتظامی ردوبدل، نئے اضلاع، ڈویژنز، تحصیلیں اور سب ڈویژنز قائم، حکومت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔

*بلوچستان میں بڑا انتظامی ردوبدل، نئے اضلاع، ڈویژنز، تحصیلیں اور سب ڈویژنز قائم، حکومت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔*

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے میں انتظامی ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت متعدد نئے اضلاع، ڈویژنز، سب ڈویژنز اور تحصیلیں قائم جبکہ کئی علاقوں کی انتظامی حدود میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے
ذرائع کے مطابق، یہ اقدامات بلوچستان لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ کو ریلوے ٹریک کی بنیاد پر کوئٹہ ایسٹ اور کوئٹہ ویسٹ میں تقسیم کر دیا گیا ہے، جبکہ مستونگ کو کوئٹہ ڈویژن میں شامل، قلات ڈویژن کو خضدار اور لسبیلہ ڈویژنز میں تقسیم اور متعدد نئے اضلاع، سب ڈویژنز اور تحصیلوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح مختلف اضلاع کے ہیڈکوارٹرز، انتظامی حدود اور پٹوار سرکلز میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق، نوٹیفکیشن میں ضلع وادھ، بارشور، نارتھ ڈیرہ بگٹی، ساؤتھ ڈیرہ بگٹی سمیت کئی نئے انتظامی یونٹس کے قیام، بعض اضلاع و تحصیلوں کے ناموں میں تبدیلی اور متعدد سب تحصیلوں کو مکمل تحصیل کا درجہ دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف ریونیو کو ایک ماہ کے اندر علاقائی حدود کا جائزہ لے کر ضروری انتظامی ایڈجسٹمنٹس مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P