خضدار، ٹکری منظور احمد میراجی مینگل کی دستاربندی پروقاربلوچی رسم و رواج کے انداز میں منعقد ہوئے جس میں قبائلی وسیاسی شخصیات اورعلماءکرام السادات کی بڑی تعدادمیں شرکت ۔

خضدار، ٹکری منظور احمد میراجی مینگل کی دستاربندی پروقاربلوچی رسم و رواج کے انداز میں منعقد ہوئے جس میں قبائلی وسیاسی شخصیات اورعلماءکرام السادات کی بڑی تعدادمیں شرکت ۔

 

خضدار(بیورورپورٹ)مرحوم ٹکری محمد میراجی مینگل کے بڑے فرزندٹکری منظور احمد میراجی مینگل کی رسم دستاربندی کی تقریب ان کی رہائش گاہ خلق میراجی یونیورسٹی روڈ خضدار میں بلوچ روایتی انداز میں منعقد ہوئی تقریب میں میراجی قبیلے سمیت علاقے کے مختلف قبائل کے عمائدین سیاسی و علماء کرام السادات شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد میر محمد صادق غلامانی نے مرحوم ٹکری محمد میراجی کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ماسٹر غلام رسول غلامانی نے رسم دستاربندی کی تاریخی اور سماجی اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ دستاربندی اعتماد انصاف اور خدمت خلق کی علامت ہےتقریب کےمہمانِ خصوصی سردارزادہ میر فرید خان غلامانی اوراعزازی مہمانان سید شجاع الحق ہاشمی مولانا افتخار یمنی شفیع محمد میراجی ودیگر قبائلی شخصیات تھےآخر میں قبائلی عمائدین نے امید ظاہر کی کہ ٹکری منظور احمد میراجی اپنے والد کی روایات کو آگے بڑھاتے ہوئے قبیلے کے اتحاد، انصاف اور فلاح کے لیے کردار ادا کریں گے۔ شرکاء نے ان کی کامیابی اور علاقے میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P