درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے

وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی (ERC) کا 18واں اجلاس منعقد ہوا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے اجلاس کی صدارت کی۔

ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک، پی ڈی ایم اے، محکمہ موسمیات اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ موسمی صورتحال، درجہ حرارت میں اضافے، دریاؤں میں بہاؤ کی صورتحال اور آئندہ دنوں میں متوقع موسمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کو موجودہ موسمی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، تاہم ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ درجہ حرارت والے علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے نتیجے میں ممکنہ اثرات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

اجلاس میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی جانب سے ملک کی موسمی اور ہائیڈرولوجیکل صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھنے اور موسمی صورتحال میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی سے متعلق بروقت وارننگز اور ایڈوائزریز کے اجراء کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور کوآرڈینیشن برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ممکنہ موسمی یا ہائیڈرولوجیکل خطرے سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری برقرار رکھیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق این ای او سی کے ذریعے ملک کی موسمی و ہائیڈرولوجیکل صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی جبکہ عوام اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے بروقت آگاہ کرنے کے لیے موسمی صورتحال کے مطابق ایڈوائزریز جاری کی جائیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P