Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

جولائی 6, 2025

آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا برپا، عالمِ اسلام بدستور خاموش ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے اسلام کے لیے قربانی دی، آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے، کوئی تو سدباب کرے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کربلا بہت بڑا سبق ہے کہ دین […]

ملک کو چیلنجز درپیش، بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے: صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزمِ صمیم کا پیغام دیتا ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دن نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور اُن کے جانثار رفقاء کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا […]

کربلا کا درس ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ہے، وزیراعظم

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔ یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا […]

بلوچستان کی تحصیل مسلم باغ میں موسلادھار بارش

بلوچستان میں قلعہ سیف اللّٰہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث درجنوں مکانات کی چھتیں اڑگئیں، بجلی کے 100 سے زائد ٹاور گر گئے۔ بارش س مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا، واپڈا کالونی، گرڈ اسٹیشن کالونی اور کیسکو دفاتر کو نقصان ہوا۔

حالیہ دنوں میں پاکستان دشمن ناکام ہوئے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں، مراد شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرکزی عاشورہ جلوس کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں یوم عاشورہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، محرم الحرام کے لیے کیے گئے وسیع تر انتظامات سے آگاہ کیا اور لیاری میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔ مراد علی […]

سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے نئے ضوابط 2025ء کا اجرا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا نیا پروسیجر 2025 جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کمیٹی نے 29 مئی کو پروسیجر منظور کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے تحت نئے ضوابط اب نافذالعمل ہوں گے، کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کر رہے […]

ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 50 تک جاپہنچیں،27 لاپتا لڑکیوں کی تلاش جاری

امریکا میں وسطی ٹیکساس میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے اچانک سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ درجنوں کی تلاش جاری ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی پورٹ کے مطابق مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا […]

یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں جہاز پر مسلح افراد کا حملہ

برطانوی فوج کے زیر نگرانی ایک گروپ کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک جہاز پر مسلح افراد نے بندوقوں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا ہے۔ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں ہوا ہے، جہاں امریکا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے […]

بھارت کا آپریشن سندور میں ہلاک رافیل کے 3 پائلٹس اور ایس 400 کے 5 آپریٹرز سمیت 100 اہلکاروں کو اعزازات دینے کا فیصلہ

آپریشن سندور میں ہلاکتیں چھپانے والے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا، مودی سرکار نے اندرونی دباؤ کے ہاتھوں مجبور ہوکر آپریشن سندور میں مارے گئے رافیل طیاروں کے 3 اور مجموعی طور پر 4 پائلٹس اور روسی میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے 5 آپریٹرز سمیت 100 اہلکاروں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ […]

اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور دیکھنے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پا رہے ہیں۔ اوساکا ایکسپو میں 180 ممالک کے 80 پویلینز میں پاکستان کا پویلین سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان پویلین کا منفرد ڈیزائن کھیوڑہ کا عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More