برطانوی فوج کے زیر نگرانی ایک گروپ کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک جہاز پر مسلح افراد نے بندوقوں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کیا ہے۔
یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں ہوا ہے، جہاں امریکا ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے کیے تھے، فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
یوکے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے بتایا کہ جہاز پر موجود مسلح سیکیورٹی ٹیم نے جوابی فائرنگ کی ہے ، بیان میں کہا گیا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
میری ٹائم سیکیورٹی فرم ’ امبری ’ نے ایک انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایک تجارتی جہاز پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ بحیرہ احمر میں شمال کی طرف سفر کر رہا تھا، فرم کے مطابق جہاز پر آٹھ کشتیوں (اسکفز) سے حملہ کیا گیا۔