ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 50 تک جاپہنچیں،27 لاپتا لڑکیوں کی تلاش جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 50 تک جاپہنچیں،27 لاپتا لڑکیوں کی تلاش جاری

امریکا میں وسطی ٹیکساس میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے اچانک سیلاب سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ درجنوں کی تلاش جاری ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی پورٹ کے مطابق مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ متاثرہ علاقہ صرف کیر کاؤنٹی تک محدود نہیں، بلکہ اس کے اطراف کے علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ٹریوس کاؤنٹی میں بھی 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 13 لاپتہ ہیں، جب کہ کینڈل کاؤنٹی میں بھی ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، کچھ خبروں میں ہلاکتوں کی تعداد 52 تک بتائی جا رہی ہے، تاہم رائٹرز نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.