Browsing Category

پاکستان

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات سے انکار کر دیا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا، ہم نے فیصلہ کیا ہے آج نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ […]

سرکاری ملازمین کیلئے اثاثہ جات ظاہر کرنا لازمی ہوگیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان سرکاری اہلکاروں کی فہرست میں توسیع کر دی ہے جنہیں اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کرنا ضروری ہوگا، شفافیت بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا یہ نیا ریگولیٹری قدم مبینہ طور پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک شرط پوری کرنے کے لیے بھی […]

ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں لگی آگ بجھادی گئی، ہلاکتیں 128 تک جاپہنچیں

ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی آگ پر 2 روز بعد قابو پالیا گیا ہے، حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 128 تک جاپہنچی ہے جبکہ اب بھی درجنوں افراد لاپتا ہیں، جمعہ کو اب بھی کئی لاپتا افراد کے اہلخانہ ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں رہے۔ خبر رساں ادارے […]

پاکستان کی تاجکستان میں چینی باشندوں پر افغانستان سے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے تاجکستان میں 3 چینی باشندوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس واقعے میں مسلح ڈرون کے استعمال نے ’افغانستان سے درپیش خطرے کی سنگینی اور اس کے پس پردہ عناصر کی ڈھٹائی‘ کو واضح کر دیا ہے۔ […]

سہیل آفریدی کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہوسکی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا دھرنا ختم کرنے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تاہم سہیل آفریدی کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہ ہو سکی۔ ڈان نیوز کے مطابق سہیل آفریدی کی گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوسکی جس پر انہوں نے اڈیالہ روڈ پر رات بھر دھرنا دیا، […]

لگتا ہے قومی اسمبلی میں ہمارے دن تھوڑے رہ گئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران حکمران جماعت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے اس ایوان میں بیٹھنے کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے […]

اسلام آباد: ڈانس پارٹی، مساج سینٹر کی آڑ میں چلنے والے فحاشی کے اڈوں کیخلاف ایکشن، 21 لڑکیوں سمیت 40 گرفتار

اسلام آباد میں ڈانس پارٹیوں اور مساج سینٹروں کے نام پر فحاشی کے اڈوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 21 لڑکیوں سمیت 40 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار پولیس نے ایک ہی رات میں 5 چھاپوں کے دوران 21 لڑکیاں، اور 19مرد گرفتار کرلیے۔ […]

دنیا تیزی سے تبدیل، مسلح افواج کو مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ہوگا: جنرل ساحر شمشاد

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ دنیا ناقابل تصور رفتار سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں پاکستان کے آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی […]

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی نورمقدم کیس میں جسٹس باقر نجفی کے ریمارکس کی شدید مذمت

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو جسٹس علی باقر نجفی کے اُس بیان کی شدید مذمت کی جو ایک روز قبل نور مقدم کیس سے متعلق سامنے آیا تھا، اور اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی، جو اب وفاقی آئینی عدالت کا حصہ ہیں، نے اپنے ریمارکس […]

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More