پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ خلائی سٹیشن سے کامیابی کیساتھ منسلک

خلائی مشن شین ژو24 پر روانگی سے قبل خلا بازوں کی الوداعی تقریب ہوئی، وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب میں شرکت کی، تقریب میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے، پاکستانی اور چائنیز خلا بازوں نے شرکا کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہا، تینوں خلا باز گاڑیوں میں بیٹھ کر خصوصی پروٹوکول میں خلائی مرکز پہنچے۔

خلائی مشن شین ژو 24 کی خلا میں روانگی کے حوالے سے سپارکو ہیڈکوارٹر اسلام آباد اور کراچی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، سپارکو کراچی میں بڑی سکرین کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سپارکو افسران اور سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

 

صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر مبارکباد

 

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد دی۔

 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ ملک کے سائنسی سفر میں اہم سنگ میل اور باعث فخر لمحہ ہے، مشن سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے، خلائی تحقیق زمین پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

 

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سپارکو اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خلا باز کا خلائی مشن ملک کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا، مسلح افواج اور قومی اداروں کی کوششیں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سائنسی صلاحیتوں کی عکاس ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے خلا تک پہنچ رہی ہے، صدر شی جن پنگ کی قیادت اور پاک چین دوستی کے فروغ پر شکر گزار ہیں۔

 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

 

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شین ژو 24 مشن کی کامیابی پر پاکستان اور چین کے عوام کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ مشن پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی میں ایک تاریخی سنگ میل ہے، پاکستان خلا باز کا تیانگونگ خلائی سٹیشن پہنچنا قابل فخر لمحہ ہے،۔

 

ان کا کہنا تھا کہ شین ژو 24 مشن دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی اور خلائی تحقیق کے پر امن عزم کا مظہر ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P