Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

چین کے ساتھ بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان اہم مشترکہ منصوبہ ہے جو اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین بزنس ٹو بزنس طرز پر معاملات طے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف […]

سانحہ 9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر سمیت 32 ملزمان کو 10،10 سال قید

انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔ سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی 2023 کے حوالے سے میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمہ […]

لائن لاسز، نااہلی چھپانے کیلئے 244ارب کی اوور بلنگ شرمناک ہے: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اوور بلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرمناک ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ٹویٹ کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کرنی […]

سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان بالا میں حکمران اتحاد کی دو تہائی اکثریت ، پی پی کا پہلا نمبر

سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان بالا میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی۔ موجودہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی 26، مسلم لیگ ن20، آزاد امیدوار6 ، بی اے پی 4، ایم کیوایم اور اے این پی کے 3،3سینیٹرز منتخب ہو چکے ہیں۔ اسی طرح پیپلزپارٹی 26سینیٹرز کے ساتھ […]

بلوچستان واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان واقعہ کے حوالے سے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔   وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، شہباز شریف نے بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی مذمت کی۔ شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان […]

بلوچستان واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل بھی آگیا

بلوچستان میں جرگے کے فیصلے کے نتیجے میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل پر پاکستان تحریک انصاف کا شدید ردعمل بھی سامنے آگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس بربریت، وحشت اور حیوانیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے، یہ غیرت نہیں، کھلا قتل اور بے […]

سینیٹ اجلاس : چینی کی قیمت کنٹرول نہ کرنے پر حکومت پر کڑی تنقید

سینیٹ اجلاس میں چینی کی قیمت کنٹرول نہ کرسکنے پر حکومت پر کڑی تنقید کی گئی، اراکین نے کہا کہ چینی کی قیمت پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے زیرصدارت جاری ہے، سینیٹ اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ مسابقتی کمیشن پاکستان کام […]

سعودی نیول چیف ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا

صدر مملکت نے چیف آف رائل سعودی نیول فورسز کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف رائل سعودی نیول فورسز سٹاف وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔ […]

ملاکنڈ میں چار روزہ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

خیبرپختونخو اکے ضلع ملاکنڈ میں 16 تا 20 جولائی سیکیورٹی فورسز نے پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروس پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں 16 […]

سینیٹ الیکشن: ناراض پی ٹی آئی امیدواروں کا کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ہے، ناراض ارکان کھل کر سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان کر دیا، ناراض امیدواروں عرفان سلیم، وقاص اورکزئی، خرم ذیشان، ارشاد حسین اور عائشہ بانو نے دستبرداری سے انکار […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More