ہم نے آزاد کشمیر کے حالات کو دیکھتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے آزاد کشمیر کے حالات کو دیکھتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری میٹنگ کا ایک ایجنڈا تھا لیکن پوری ملکی صورتحال پر بات ہوئی، پارلیمانی پارٹی نے بانی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کی مذمت کی۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے پانچ اگست کو ملک گیر ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کا ہر ممبر اسمبلی بانی کی قید کو ناحق سمجھتا ہے،  عدالتوں کے سامنے اپیل کی لیکن اس کے فیصلے نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی اور الائنس کے ساتھ مل کر لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، اس مرتبہ دیکھیں گے کہ یہ احتجاج الگ نوعیت کا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P