خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آصفہ بھٹو زرداری نے انڈونیشیا کے سفیر کو پاکستان، انڈونیشیا سرمایہ کاری فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔
خاتونِ اول نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی اور امن، ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کیا، انہوں نے انڈونیشیا کے بانی صدر سوکارنو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔
