Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

انسانی حقوق کے علمبردار مغربی ممالک غزہ پر چپ سادھے ہوئے ہیں، انڈونیشیا

وزیر خارجہ ریتنو مرسودی نے غزہ پر مغربی ممالک دہرے معیارات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انڈونیشیا فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مرسودی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے چیمپئن بننے والے مغربی ممالک اچانک خاموش […]

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 277 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار 277 پر آگیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 11 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس […]

’کسی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں‘ افغان وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات میں کہا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے یا مسائل پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا […]

دی اکانومسٹ میں شائع کالم کی ذمہ داری لیتا ہوں، عمران خان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئی ہیں۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج (8 جنوری کو) اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کی، سماعت میں عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ […]

امریکا کی جانب سے پاکستان کو ’’مخصوص تشویش کا ملک‘‘ قرار دینے کا بیان مسترد

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ’’مخصوص تشویش کا ملک‘‘ قرار دیئے جانے کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کردیا اور بھارت کو اقلیتوں کے ساتھ ظلم کرنے اور ناانصافی کے باوجود مذہبی آزادی کےخلاف ممالک کی فہرست سے نکانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں اس […]

پاک افغان تعلقات میں بہتری کی کوششیں تیز؛ مولانا فضل الرحمان کی کابل میں اہم عہدیداروں سے ملاقات

 پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کے تناظر میں جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچ گئے۔  تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ کے اعلی عہدیداروں نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا اور انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل پہنچادیا گیا۔ علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان […]

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید مستعفی

عام انتخابات سے قبل وفاقی سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق عمر حمید نے ناسازیٔ طبیعت کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکریٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ملک بھر […]

غزہ میں مزید 2 صحافی شہید؛ مجموعی تعداد 109 ہوگئی

اپنی کار میں سوار الجزیرہ کے 2 صحافی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے اس طرح 7 اکتوبر سے تاحال غزہ میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مارے گئے صحافیوں کی تعداد 109 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں آج شہید ہونے والے دو صحافیوں میں سے ایک الجزیرہ کے بیوروچیف وائل […]

جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر مارینگے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنرل ضیاء کی وجہ سے پنجاب پر مسلط لوگوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے۔ لاہور میں الیکشن آفس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ لاہور کسی بزنس مین کا ہے، نہ کسی کھلاڑی کا، […]

بلوچستان کی 40 نشستوں پر جماعتِ اسلامی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں : لیاقت بلوچ

چیئرمین الیکشن سیل جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا واضح مؤقف ہے کہ 8 فروری کو انتخابات ہونے چاہئیں، سابق حکمراں عوام کا سامنا کرنے سےخوفزدہ نظر آرہے ہیں۔ چیئرمین الیکشن سیل جماعت ِاسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P