امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، جینٹری بیج – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، جینٹری بیج

امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جب کہ امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے جو کیا وہ مناسب نہیں تھا۔

امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہا ہوں، یہاں کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہور ہا ہے، پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.