صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد پیکا ترمیمی بل قانون بن گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد پیکا ترمیمی بل قانون بن گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زداری نے پیکا  ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد پیکا  ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا اور گزشتہ روز ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد صدر مملکت کے دستخط کے لئے ایوان صدر بھیجا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.