Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

مجھے شوہر سمیت وزیرِ اعظم ہاؤس میں حبس بیجا میں رکھا گیا، طیبہ گل

سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال پر ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل نے کہا ہے کہ 45 دن مرضی کے بغیر مجھے شوہر سمیت وزیرِ اعظم ہاؤس میں حبسِ بیجا میں رکھا گیا۔  میرا کیس سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوا، پی ٹی آئی نے فائدہ اٹھایا، بانیٔ پی ٹی آئی […]

افواہوں پر دھیان نہ دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی خبر پر مرتضیٰ سولنگی کا رد عمل

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی خبر پر در عمل دیتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان مکمل طورپرفعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے، عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک […]

حکومت کا 12 جنوری سے آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ

نگران حکومت نے 12 جنوری سے آئی فون قسطوں پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے فری لانسرز کی دیرینہ مانگ کو حل کر دیا اور انہیں بین الاقوامی گیٹ وے پے پال کے ذریعے ترسیلات زر کو چینلائز کرنے کے […]

بنگلادیش میں پُرتشدد انتخابات؛ اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان

بنگلادیش میں عام انتخابات کے لیے حق رائے دہی کا سلسلہ پُرتشدد جھڑپوں اور ہنگامہ آرائی کے دوران جاری ہے جس میں حسینہ واجد کے اس بار بھی وزیراعظم بننے کے امکانات قوی ہیں  جب کہ اپوزیشن رہنماؤں کی اکثریت جیلوں میں قید ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں عام انتخابات […]

تنخواہ دار طبقے نے ایکسپورٹرز سے 243 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کرادیا

 تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس ادا کرنے میں دولتمند ایکسپورٹرز کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ 158 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے، جو کہ ایکسپورٹرز کی جانب […]

لاپتا افراد کیس: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے کسی کو لاپتا نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی

سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں چیف  جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے وفاقی حکومت سے کسی کو لاپتا نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ تحریری حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت تحریری یقین دہانی جمع کرائے کسی […]

او آئی سی سے بھی قرارداد منظور کرالی جائے لیکن الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات بروقت انعقاد پرزور دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے بعد او آئی سی سے بھی قرارداد منظور کرالی جائے لیکن الیکشن تو 8 فروری کو ہی ہوں گے۔  این اے 127 لاہور کے علاقے ماڈرن کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم […]

اسرائیل کیخلاف جنگ میں حماس مسلم ممالک سے کیا چاہتی ہے؟

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ اکتوبر 2023 سے جاری ہے اور صیہونی افواج نے تمام تر بین الاقوامی دباؤ جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے غزہ کو زندہ لوگوں کا قبرستان بنا دیا ہے لیکن اس کے باوجود فلسطینی عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے […]

بنگلہ دیش میں انتخابات، پولنگ بوتھ نذر آتش، ریل میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

 بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل کئی پولنگ بوتھس نذر آتش کردیے گئے اور ریل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات ہورہے ہیں جبکہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت نے بائیکاٹ کردیا ہے […]

میرے سوا کسی کی بات کو عمران خان کا بیانیہ نہ سمجھا جائے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں انتخابات کے التوا کے لیے منظور ہونے والی قراداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P