Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پاک-ایران وزرائے خارجہ میں رابطہ ، کشیدگی ختم کرنے پراتفاق

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیر خارجہ کے  مابین ایک مرتبہ پھررابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔  سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبدالہیان نے جلیل عباس جیلانی سے رابطہ کیا اور وزرائے خارجہ نے کشیدگی اور تناؤ ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ […]

پاک ایران کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم، کابینہ اجلاس شروع

پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا طویل اجلاس ختم ہوگیا۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 2 گھنٹے 15 منٹ طویل اجلاس ہوا، جس میں تمام سروسز چیفس، وفاقی وزرا سمیت دیگر متعلقہ شخصیات شریک کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سلامتی کی […]

لاہور کے سیاستدانوں سے ڈرنے والے نہیں، ڈٹ کر مقابلہ ہوگا، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  لاہور کے سیاست دانوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں، الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ ہوگا۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا ہے، ایسا […]

لیول پلینگ فیلڈ کا الزام لگانے والو! کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہراؤ؟ مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ اور انتقام کا الزام لگانے والے بتائیں کیا نواز شریف نے کہا تھا سائفر لہراؤ اور 9 مئی کو ریاست پر حملہ کردو۔ خانیوال میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز […]

فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب، پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

 پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن مرگ بر سرمچار کے دوران متعدد دہشت […]

پاکستان، ایران کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اپنانا چاہیے، افغانستان

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو حالیہ تناؤ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحمل کا راستہ اپنانا چاہیے۔ عبدالقہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ تشویشناک ہے۔ ان […]

چین کی پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش

چین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں پر کارروائیوں کے تبادلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں فریقین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس […]

کوئی بھی ملک پاکستان کیطرف دیکھے گا تواسی طرح موثرجواب ملےگا، آصف زرداری

 پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان کی جانب سے ایران میں جوابی آپریشن کے تناظر میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح موثر جواب دیا جائے گا۔  سابق صدر نے کہا کہ پاکستان ایک امن چاہنے والا ملک ہے لیکن پاکستان پر حملہ کرنے والے […]

میرا مشن ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا مشن ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔ حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آج حافظ آباد آکر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں، مجھے حافظ آباد اور یہاں کے […]

پاکستان نے اپنے دفاع کا حق درست استعمال کیا، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری نے پاک-ایران کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع کا درست حق استعمال کیا، امید کرتا ہوں کہ پاکستان اور ایران سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے مسئلہ حل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دفاع کا حق درست طور پر استعمال کیا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P