سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 15 خوارجی ہلاک، 4 جوان وطن پر قربان ہوگئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 15 خوارجی ہلاک، 4 جوان وطن پر قربان ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 15 خوارج کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ ہتھالہ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، آپریشن میں سکیورٹی فورسز اور خوارج میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔

ہلاک خورارج میں رنگ لیڈر فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.