Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پاک ایران کشیدگی؛ قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس طلب

 پاک ایران کشیدگی کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کل طلب کرلیے گئے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک ایران تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  آج رات ڈیووس سے […]

پاکستان کا ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان، ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا جبکہ پاکستان میں ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔  ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی مختصر پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں موجود ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور […]

بلوچستان حکومت کا پنجگور واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان

حکومت بلوچستان نے پنجگور میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کےلیے معاوضے کا اعلان کردیا۔ بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق معاوضہ ایرانی دراندازی میں جاں بحق خواتین کے ورثا اور زخمی بچیوں کو دیا جائے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ علی مردان خان ڈومکی نے معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ صوبائی حکومت نے […]

چابہار میں تجارتی اجلاس میں موجود پاکستانی وفد کی وطن واپسی

ایران کی جانب فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد چابہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلا س ختم کردیا گیا۔  کوئٹہ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستانی وفد اجلاس چھوڑ کر واپس وطن پہنچ گیا، پاکستانی وفد نے چابہار فری زون فیسٹول میں شرکت سے معذرت کرلی۔ پاکستانی […]

ایران اور پاکستان تحمل سے کام لیں؛ چین کی بلوچستان حملے پر اپیل

چین نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایران کے میزائل حملے پر فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور ایران سے کشیدگی […]

پاکستانیوں کو نہیں ’ایرانی دہشت گرد گروپ‘ کو نشانہ بنایا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں پاکستان کے کسی شہری کو نہیں بلکہ ایرانی دہشت گرد گروپ جیش العدل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورمز کی سائیڈلائنز پر گفتگو کرتے […]

ایران کی پاکستانی میں جارحیت کو جیش العدل پر حملہ قرار دینے کی ناکام کوشش

 ایران کی پاکستانی حدود میں جارحیت کی حقیقت سامنے آگئی، حملہ کرکے ایرانی فورسز نے اسے جیش العدل پر حملے کا نام دینے کی کوشش کی۔ ایران کی طرف سے 16 جنوری کو تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی بِلا اشتعال فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے معصوم لوگوں […]

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اگروہ ہار گیا تو لندن بھاگ جائیگا، عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آٹھ  فروری کو جو سماں ہوگا وہ منظر ہی کچھ اور ہوگا، نواز شریف کا نام الیکشن تک ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قران پاک میں […]

ایران واقعہ پر ردعمل سوشل میڈیا کے تقاضوں پر نہیں دینا، نگراں وزیراطلاعات

 نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ غیرمعمولی واقعہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ایران واقعہ پر رد عمل سوشل میڈیا کے تقاضوں پر نہیں دینا۔ یہ بچوں کا کھیل نہیں ریاستوں کے درمیان کا معاملہ ہے۔ نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P