اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے درمیان اڈیالہ جیل کے باہر ہاتھا پائی ہو گئی ۔

فواد چودھری اور شعیب شاہین کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوئی ، فواد چودھری نے شعیب شاہین سے کہا تم ایجنسیوں کے ٹاؤٹ ہو جس پر شعیب شاہین نے فواد چودھری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کے دوران فواد چودھری نے شعیب شاہین کو تھپڑ جڑ دیا ، جس کے بعد شعیب شاہین زمین پر گر گئے، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گالیاں بھی دے دیں۔

موقع پر موجود جیل عملے نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا، جھگڑے کے بعد فواد چودھری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے، شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ آئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.