Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
عوام کا غصہ 8 فروری کو نکلے گا، عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر نگراں وفاقی حکومت کی نگرانی میں تحقیقات کو نہیں مانتے، عوام کا غصہ 8 فروری کو نکلے گا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا […]
پاکستان کو آئندہ چند سالوں تک آئی ایم ایف کی ضرورت ہوگی، فچ
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئندہ چند سالوں تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق فچ کی جانب سے ایشیائی معیشت سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا ہے، آئی […]
کابینہ نے عام انتخابات کیلیے فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے فوج اور آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ، معاشی اور انتخابی صورت حال سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے الیکشن کے […]
ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام […]
امریکا بلوچستان کے ثقافتی ورثے کی اہمت کو اجاگر کرنے کیلیے پُرعزم ہے، ڈونلڈ بلوم
امریکا نے بلوچستان کے مہر گڑھ میوزیم کیلئے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے پہلے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 3 لاکھ 20 ہزار […]
حکومت کی آئی ایم ایف کو کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ روک تھام کی یقین دہانی
نگراں وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو ملک سے کرپشن، رشوت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کی یقین دہانی کرادی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو حکومت کی جانب سے نیب سمیت انسداد بدعنوانی کے اداروں میں سیاسی مداخلت ختم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔آئی ایم ایف کی […]
سائفر میں خطرہ یا سازش کے الفاظ نہیں تھے لیکن یہ خط پاک امریکا تعلقات کیلئے دھچکا تھا، سابق سفیر
سائفر کیس میں سابق سفیر اسد مجید نے بیان قلم بند کرادیا جس میں کہا ہے کہ خفیہ سائفر ٹیلی گرام میں خطرہ یا سازش کے الفاظ کا کوئی حوالہ نہیں تھا، سائفر پاکستان اور امریکا تعلقات کیلئے ایک دھچکا تھا، دوران سماعت شاہ محمود اور پراسیکیوٹر میں تلخی کلامی بھی ہوئی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین […]
قاسم سوری پر کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے: چیف جسٹس پاکستان
سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ قاسم سوری پر کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ […]
رام مندر ریلی شرکاء کی بدمعاشی پر پولیس نے الٹا مسلمانوں کی دکانیں مسمار کردیں
رام مندر ریلی کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کی دکانوں کو غیر قانونی تعمیرات کے نام پر مسمار کردیا۔ ممبئی کی معروف شاہراہ میراں روڈ پر کل رام مندر کے افتتاح کے حوالے سے ریلی نکالی گئی تھی جس میں ہندوتوا کے پرچاریوں نے […]
او آئی سی کا بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر شدید اظہار تشویش
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی شہر ایودھیا میں شہید کی گئی پانچ صدی پرانی بابری مسجد کی جگہ ’رام مندر‘ کی تعمیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں 57 اسلامی ممالک کی تنظیم نے کہا کہ او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے شہید کی گئی بابری مسجد کے […]
