بھارت کے فالز فلیگ آپریشنز کی طویل تاریخ ، رہنما خالصتان تحریک کے اہم انکشافات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت کے فالز فلیگ آپریشنز کی طویل تاریخ ، رہنما خالصتان تحریک کے اہم انکشافات

رہنما خالصتان تحریک گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فالز فلیگ آپریشنز کوئی نئی بات نہیں، 25 برس قبل چھتیس سنگھ پورا میں بھی فالز فلیگ آپریشن کیا گیا۔

رہنما خالصتان تحریک گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ 25سال قبل بی جے پی کے وزیراعظم واجپائی کے دورمیں چھتیس سنگھ پورہ کا سانحہ ہوا،اس وقت امریکی صدربل کلنٹن بھارت کے دورے پر آ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بل کلنٹن کی بھارت میں موجودگی کے وقت 5 مقامی افراد کو پاکستانی دہشتگرد قرار دیکر قتل کیا گیا تھا، 2006 میں سی بی آئی نے تسلیم کیا کہ مارے گئے پانچوں مقامی افراد بے گناہ تھے۔

رہنما خالصتان تحریک نے کہا کہ چھتیس سنگھ پورہ آپریشن کو لیڈ کرنیوالے بھارتی فوج کے کیپٹن نے کئی سال تک مفرور رہنے کے بعد مجھے امریکہ میں ملاقات کے دوران سانحہ کے حقائق بتائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.