Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین مقرر

الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام چیئرمین شاہ خاور کل صبح قذافی اسٹیڈیم میں چارج سنبھالیں گے، وہ بورڈ کے انتخابات تک فرائض سرانجام دیں گے۔ نامزد گورننگ بورڈ رکن پی سی بی محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کے […]

ایران میں 2022 میں احتجاج کے دوران گرفتارشہری کو پھانسی دے دی گئی

 ایران میں 2022 میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر کار تلے روند کر ہلاک کرنے اور دیگر 5 افراد کو زخمی کرنے والے شہری کو پھانسی دے دی گئی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کی خبرایجنسی نے بتایا کہ شہری محمدغوبادلو کو منگل کو پھانسی دے دی […]

غزہ میں حماس کیخلاف کارروائی کے دوران دھماکا؛ 24 اسرائیلی فوج ہلاک

 اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے دوران بارودیہ سرنگ دھماکے میں 24 فوجی مارے گئے۔  ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے کسوفیم کی سرحد کے نزدیک حماس کے ٹھکانوں اور ان کے زیر استعمال عمارتوں کو تباہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ دھماکا […]

عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، بلوم برگ

معروف امریکی ویب سائٹ بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔ پاکستان کی معاشیات اور رہنماؤں کی مقبولیت پر مبنی رپورٹ میں خبر رساں ادارے جہاں نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ ان کی معاشی کارکردگی مخالفین […]

پاک ایران تعلقات بحال، سفیروں کی دوبارہ تعیناتی

پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں  جاری رہنے والی کشیدگی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر دوبارہ بحال کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی پوزیشن پر بحال ہو جائیں گے۔ پاکستانی سفیر تہران میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جب کہ […]

ژوب: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں […]

مودی نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر کا افتتاح کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایودھیا میں ہندو رسومات کو اداکرتے ہوئے رام مندر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ہندو پنڈتوں، ارکان اسمبلی، کھلاڑیوں،  اور شوبز شخصیات سمیت 7 ہزار مہمان موجود تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی رام مندر میں 161 فٹ لمبے گلابی ریت کے پتھر کی عبادت گاہ پر ایک […]

نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہوں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نفرت اور تقسیم کو دفن کرنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں جبکہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا […]

الیکشن کے بروقت انعقاد پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کے بروقت انعقاد پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے، سوشل میڈیا پر ججز کے مہم چلانے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک […]

مخالفین کو بددعا نہیں دینا چاہتی، جو بھگت رہے ہیں اعمال کا نتیجہ ہے،مریم نواز

 مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جو بھگت رہے ہیں، انہیں کوئی بددعا نہیں دینا چاہتی۔ مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ ملین ٹری سونامی کا نعرہ لگا کر آئے وہ پہلے سے لگے ہوئے درختوں کی لکڑی بھی بیچ کر چلتے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P