Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

کیا اسرائیل کے نزدیک تمام فلسطینیوں کو قتل یا بیدخل کردینا ہی واحد حل ہے، یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر اصرار کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں فوج اور طاقت کے استعمال سے معاملہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے اسرائیلی وزیر اعظم […]

2018 میں دھاندلی کا شور مچانے والے پی ٹی آئی سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف کھڑے ہونے والے آج اُسی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ کبیر اسٹیڈیم لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیوں نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا […]

بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے الیکشن سے متعلق سیکیورٹی ایڈوائزری جاری

  بلوچستان میں کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور اجتماعات اور رہنماؤں کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ کچھی، کوہلو، خضدار اور مستونگ کے ڈپٹی کمشنرز نے انتخابی امیدواروں کو ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے […]

بیرونی فنانسنگ میں تاخیر پر پاکستان کو دوست ممالک کی مدد درکار ہوگی، آئی ایم ایف

 آئی ایم ایف نے پاکستان کو درپیش بیرونی فنانسنگ کے بلند خطرات کی نشاندہی کردی اور کہا ہے کہ بیرون فنانسنگ میں تاخیر پر پاکستان کو دوست ممالک کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ آئی ایم ایف (انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگلے 3 سال میں 71 ارب 88 کروڑ ڈالر کی بیرونی […]

ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کررہا ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہر کوئی الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ دائر کررہا ہے۔ بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی ایک شیرانی سے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  […]

ن لیگ دہشت کیساتھ پی ٹی آئی کے کارکنان سے انتقام لے رہی ہے، بلاول بھٹو

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد 17 وزارتیں اور اشرافیہ کو دی جانے والی سبسڈی بند کرکے ہونے والی بچت کو عوام پر خرچ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے لاہور میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب […]

عبدالمالک بلوچ کا محمود خان اچکزئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا

نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پارلیمانی بورڈ و مذاکراتی کمیٹی کے مشاورت سے این اے 263 کوئٹہ سے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیرمین محمود خان اچکزئی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اور پارٹی امیدوار نیاز بلوچ کو محمود خان اچکزئی کے […]

ماہ رنگ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں، وزیر اطلاعات بلوچستان

 بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ماہ رنگ لاپتہ افراد کے نام پر ڈرامہ کر رہی ہیں اور انکا گروپ کالعدم تنظیم کی ڈھال بن رہا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ اسلام آباد میں ان کو دی گئی سرکاری سہولیات واپس لی جانی […]

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی

کوئٹہ: بلوچستان میں انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کیلئے مانیٹرننگ ٹیمیں فعال ہیں، ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کوئٹہ کے سریاب روڈ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کی گئی ہے۔ کوئٹہ: ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افیسر سوبان دشتی کی ہدایت پر مانیٹرنگ افیسر ضیالحق اور عصمت اللہ نے سریاب روڈ پر […]

دنیا کے امیر ترین سیاستدان پوٹن کی جائیداد کتنی ہے؟

روسی صدر ولادیمیر پوٹن سرکاری طور پر 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ لیتے ہیں لیکن اس قلیل تنخواہ کے باوجود ان کا طرز زندگی شاہانہ ہے اور ان کے اثاثے حیرت انگیز طور پر کسی بھی سیاست دان کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر 800 مربع […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P