Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں کیلئے 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں کے لئے کاغذات وصولی اور جمع کرانے کے آخری روز تک 25 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے۔ ذرائع صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی نشستوں کے لئے اب تک 7 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، سینیٹ کی نشستیں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، پرنس آغا عمر احمد زئی […]
اسٹیبلشمنٹ کے جبر کو جبر ہی کہا جائے گا، فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے جبر کو جبر ہی کہا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ نے اپنی ہی تقسیم کی، کسی کو ایک جگہ تو کسی کو دوسری جگہ ایڈجسٹ کیا گیا۔ بین الاقوامی دباؤ ہماری اسٹیبلشمنٹ پر آتا ہے اور وہ آیا ہے۔ کراچی میں پریس […]
صدارتی انتخاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب
ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔ نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جو کہ 9مارچ ہفتے کی صبح 10 بجے ہوگا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے آصف علی زرداری […]
جعلی الیکشن اور نتائج سے بننے والی حکومت بھی جعلی ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی الیکشن اور نتائج سے بننے والی حکومت بھی جعلی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، فارم 45والے سڑکوں پر ہیں اور فارم 47والے عہدوں کی […]
محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی امیدوار بن کر قوم پرست نہیں رہیں گے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی صدارتی انتخاب کے لیے اگر پی ٹی آئی امیدوار بنیں گے تو خود کو قوم پرست نہیں کہہ سکیں گے۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پی پی چیئرمین کہا کہ میثاقِ مفاہمت پورے ملک کی ضرورت ہے، ملک […]
سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر ملک عبد الولی کاکڑ نے سرفراز بگٹی سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اراکین صوبائی […]
وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور
وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل ہو گیا، اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ عمر ایوب نے اعتراض عائد کیا کہ شہباز شریف اس ایوان کے رکن نہیں، الیکشن ہارے ہیں، مزید کہا کہ نامکمل ایوان میں وزیراعظم […]
خواجہ آصف قومی اسمبلی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر مقرر
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں سینئر پارٹی رہنما خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل نے خواجہ آصف کی نامزدگی کے حوالے سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر نامزدگی کی اطلاع بھی دے دی۔ اپنے خط میں احسن […]
صدارتی الیکشن، عوامی نیشنل پارٹی کا آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان
عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں ہفتے کے […]
اچکزئی کی فضل الرحمان سے ملاقات، صدارتی انتخاب کیلیے ووٹ مانگ لیا
سنی اتحاد کونسل کے صدر مملکت کے لیے امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ووٹ مانگ لیا، فضل الرحمان نے معاملہ پارٹی کے سامنے رکھنے کا کہہ دیا۔ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے لیے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے […]
