پاکستان کاافغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کاافغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

پاک افغان تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان وزرات خارجہ کے سابق پاکستان نےافغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، افغانستان میں اس وقت ناظم الامور فرائض سرانجام دےرہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزرات خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد پاک افغان تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاک افغان تعلقات کے بڑھتے ہوئے رفتار کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ قدم باہمی روابط میں مزید اضافہ کرے گا، اقتصادی، سکیورٹی، تجارتی شعبوں میں پاک افغان تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور برادر ممالک کے درمیان مزید تبادلوں کو فروغ دے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.