بھارت سے آنے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں 54 ہزار کیوسک کی بڑی کمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارت سے آنے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں 54 ہزار کیوسک کی بڑی کمی

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑی کمی واقع ہوگئی، گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈمرالہ میں دریائے چناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی ہوگئی۔

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑی کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈمرالہ میں دریائے چناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں آج پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک رہ گئی جبکہ گزشتہ روز یہاں پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی۔

 

 

ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 52 ہزار کیوسک ہے، اسی طرح منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک جبکہ اخراج 10 ہزار 800 کیوسک ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.