امریکا کیساتھ جوہری معاہدہ کرو ورنہ اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے، سعودی عرب کا ایران کو انتباہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا کیساتھ جوہری معاہدہ کرو ورنہ اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے، سعودی عرب کا ایران کو انتباہ

سعودی عرب نے ایران کو انتباہ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ کرو ورنہ اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے۔ 

ریاض سے خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ماہ وزیر دفاع کے ذریعے ایران کو دو ٹوک پیغام بھجوایا تھا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خطے میں عدم استحکام کے خدشے کے پیش نظر وزیر دفاع کو ایران روانہ کیا تھا۔

خبر ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ایران کے صدارتی محل میں 17 اپریل کو بند کمرہ اجلاس ہوا۔ سعودی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری بھی شامل تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور سعودی عرب نے اس  معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.