Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
شانگلہ میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث گروہ گرفتار
خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں چینی انجینئرز پرحملے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق چند سال قبل داسو میں چینی شہریوں پر حملے کا ذمہ دار گروپ ہی شانگلہ خود کش حملے میں ملوث نکلا۔ حملے کے 3 سہولت کار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تحقیقاتی […]
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہرنیا کی تشخیص
غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ہرنیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو معمول کے چیک اپ کے دوران 74 سالہ بنجمن نیتن یاہو میں ہرنیا کی تشخیص ہوئی، اتوار کو انکا آپریشن کیا جائے […]
ججوں کے خط پر 300 سے زائد وکلا کا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ
ملک بھر کے 300 سے زائد سے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے عدالتی امور میں ایجنسیوں کی مداخلت اور دباؤ کے الزامات پر مبنی خط کے حوالے سے سپریم کورٹ سے آئین کی شق 184 تین کے تحت از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف […]
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی رکنیت چیلنج
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی رکنیت جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کردی۔ دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا میر سرفراز بگٹی کو حلقہ پی بی 10 سے الیکشن لڑنے کی اجازت کیسے دی گئی؟ میر سرفراز بگٹی نگران کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے الیکشن نہیں لڑ سکتے تھے، […]
بہتر مستقبل کی تلاش میں کوئٹہ کا ایک اور خاندان کشتی میں ڈوب کر دنیا سے رخصت ہو گیا
بہتر مستقبل کی تلاش میں کوئٹہ کا ایک اور خاندان کشتی میں ڈوب کر اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔ خوشحال زندگی کے خواب لیے ہزاروں افراد پاکستان سے ہر سال یورپ اور دیگر ممالک کے لیے غیر قانونی طریقے سے سفر کرتے ہیں، ان غیر قانونی راستوں میں حادثات کے باعث کئی افراد جان […]
ہرنائی میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق متعدد زحمی
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث 14 کے قریب افراد زخمی […]
سانحہ 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ،51 ملزمان کو 5، 5 سال قید کا حکم
ملک میں 9مئی واقعات کے کیسز کا پہلافیصلہ گوجرانوالہ میں سنادیاگیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت 5، 5 سال قید اور اوردس دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزمان میں گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی […]
کوچز کی تلاش ؛ پی سی بی نے اشتہار دیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچز کی تلاش کیلئے باقاعدہ اشتہار دے دیا۔ بورڈ نے پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنےکا 5 […]
وفاقی کابینہ اجلاس : ججز کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں پر مبینہ طور پر آئی ایس آئی کی جانب سے دباؤ ڈالنے کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی جس کے سربراہ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی ہوں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف […]
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ بجلی مہنگی ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ ملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے […]
