پرتگال نے اسپین کو شکست دے کر نیشنز لیگ جیت لی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پرتگال نے اسپین کو شکست دے کر نیشنز لیگ جیت لی

سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے دفاعی چیمپیئن اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔

جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے فائنل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ 2، 2 گول سے برابر تھا۔

 

 

دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔

پینلٹی ککس پر پرتگال نے 5 گول کیے جبکہ اسپینش ٹیم صرف 3 بار گیند نیٹ میں پھینک سکی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے میچ میں اپنے کیریئر کا ریکارڈ 138واں گول کیا۔

ایونٹ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فرانس کے کلیان امباپے کے انٹرنیشنل گولز کی ففٹی بھی مکمل ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.