Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف ممبرز ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ جولائی 2023 میں میٹنگز ہوئیں تھیں جس میں پروگرام کی کامیابی کے حوالے […]

اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔  امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے […]

بلوچستان: مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، کان میں پانی بھرجانے کے باعث پھنسے 10 مزدور ریسکیو

بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، ہرنائی، لورالائی، دکی، ژوب سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دانیسر میں لینڈ سلائیڈنگ سے بلوچستان کا خیبرپختونخوا سے رابطہ 20 گھنٹے تک معطل رہا۔ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ہرنائی تا سنجاوی اور ژوب تا ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر ٹریفک […]

’انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے اپنے نامزد کردہ کو مبارک باد دی‘امریکی صدر کے خط پرپی ٹی آئی کا ردعمل

امریکی صدر کے وزیراعظم کو خط کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ نے اپنے نامزد کردہ کو مبارک باد دی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کے معاملے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے   کہا ہے کہ انٹرنیشنل […]

این اے 207 نوابشاہ: آصفہ بھٹو بلامقابلہ کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ سے آصفہ بھٹو بلا مقابلہ کامیاب ہوگئیں۔ ’ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے مد مقابل تمام امیدوار دست بردار ہوگئے۔ ضمنی انتخاب میں تمام آزاد امیدوار آصفہ بھٹو کے حق میں دست بردار ہوئے۔

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ

 وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری بہتراندازسے آگے بڑھ رہی ہے، جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ٹریکنگ سسٹم بہتر بنانے کے […]

بشام خود کش حملہ؛ پاکستان سیکیورٹی بڑھائے اور سیکیورٹی رسک مکمل ختم کرے، چین

چین نے خیبرپختونخوا میں چائنیز انجیئنروں پر ہوئے خود کش حملے کے بعد پاکستان سے ٹھوس اقدامات اور سیکیورٹی بڑھانے سمیت سیکیورٹی رسک کو مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  ترجمان چینی وزارت خارجہ لی جیان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ 28 مارچ کو چینی انٹر ایجنسی ورکنگ گروپ پاکستان بھیجا جس نے فوری […]

شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق

شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکوں میں حزب اللہ کے کمانڈرز اور فوجیوں سمیت 42 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں حزب اللہ کے 5 کمانڈرز اور 36 شامی فوجی بھی شامل […]

پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے۔ کراچی میں اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی وفد آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے 14 اور 15 اپریل […]

وفاقی حکومت کا ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنایا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کل کابینہ اجلاس میں اس معاملے کو رکھیں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان کے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P