Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

بلوچستان کے مختلف علاقے غیر معمولی ریتیلے طوفان کی زد میں

افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتیلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیرِاثر آ گئے۔ چمن، قلعہ عبد اللّٰہ، پشین، گلستان، جنگل پیر علیزئی، سرانان میں ریت کا طوفان جاری ہے۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو […]

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، صدر آصف زرداری کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

صدرِ مملکت  آصف زرداری کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، آصف زرداری نے […]

برطانیہ نے پاکستان سمیت 24 ممالک کو سفر کیلئے ’انتہائی خطرناک‘ قرار دے دیا

برطانیہ نے مزید 8 ممالک کو سفر کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ان ممالک میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔ برطانوی وزارت خارجہ (ایف سی او) کی جانب سے جاری تازہ ترین الرٹ میں اس فہرست کو اپ ڈیٹ کرکے مزید 8 ممالک کو شامل کیا گیا ہے، جس کے […]

بلوچستان میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کے موقع پر زیارت ریذیڈنسی کا دورہ کیا

عید الفطر کی پرمسرت تقریبات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں، ملک بھر میں عوام نے اپنے عزیز و اقارب کے گھر اور سیرو تفریح کے مقامات کا رخ کرلیا اور اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی تقریبات اور یادگار لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔ بلوچستان میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کے موقع […]

چمن، طاقتور مغربی موسمی لہر بلوچستان کے شمال سے داخل ہوگئی

چمن میں طاقتور مغربی موسمی لہر بلوچستان کے شمال سے داخل ہوگئی۔ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، خانوزئی، مسلم باغ، زیارت، سنجاوی میں غیر معمولی طوفانی ہوائیں چل پڑیں۔ آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوگیا۔ چمن، زیارت، کوژک ٹاپ، شیلاباغ میں تیز بارش بھی ہورہی ہے۔ 30سے 40 کلومیٹر […]

یہود دشمنی اور مسلم مخالفت امریکا سمیت دنیا بھر میں بڑھتی جا رہی ہے، واشنگٹن

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ یہود دشنی اور مسلم مخالفت امریکا سمیت دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے۔ میڈیا بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری تنازع عالمی سطح پر نفرت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے […]

پاکستان کو ایٹم بم کی ضرورت نہیں، اخراجات قوم پر خرچ کیے جائیں، ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسینیٹرایمل ولی خان نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کا ساتھ نہ دینے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی پر حملہ کرے،80 فیصد دفاعی اخراجات ختم کرکے قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہوگا۔ ایمل ولی خان نے  ولی باغ چارسدہ میں […]

شوال کا چاند نظر آ گیا، ملک بھر میں عیدالفطر کل ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، بدھ کو پاکستان بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔ کراچی، خیبر، کوہلو، لورالائی، جیونی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سرائے عالمگیر اور ملک کے دیگر علاقوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، مردان سے چاند دیکھنے کی 6 اور کراچی سے 4 شہادتیں موصول […]

انتہا پسندی، شرانگیزی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیزگار اور نیک بندوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے جو پورے ماہ تزکیہ نفس کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے […]

بلوچستان بھرمیں 10 سے 15 اپریل تک شدید بارشوں اور طوفان کی پیش گوئی

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 10 تا 15 اپریل 2024 تک ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے۔پیشگوئی کے مطابق بلوچستان میں 12 تا 14 اپریل جبکہ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب میں 10 تا 15 اپریل اور […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P