امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیرقانونی قرار دے دیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیرقانونی قرار دے دیا

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے ایران پر غیر قانونی یکطرفہ حملہ مکمل جنگ کے خطرے کو جنم دے رہا ہے۔

یو ایس سینیٹ کمیٹی برائے صحت، تعلیم، لیبر اور پنشن کے رکن برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیل کے حملے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی سفارتی کوششوں کو براہ راست نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اتوار کے روز مذاکرات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، لیکن نیتن یاہو نے حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ ہمیں (امریکا کو) نیتن یاہو کی ایک اور جنگ میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.