Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

وفاقی بجٹ کی تاریخ پھر تبدیل، 12 جون کوپیش کیا جائے گا

وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا جس کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 12 جون کو وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی […]

بھارتی الیکشن میں مودی کی برتری کو بڑا دھچکا؛ اسٹاک مارکیٹ کریش

بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں اتحادی جماعت انڈیا ڈیولپمنٹ انکلیوسیو الائنس (I.N.D.I.A) مودی کی اتحادی جماعت کے مقابلے میں غیر متوقع طور پر حیران کن کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں ایوان زریں کے ہونے والے انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری […]

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی

میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے 93 سال کی عمر میں 67 سالہ ایلینا ژوکووا سے پانچویں شادی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی بزنس مین روپرٹ مرڈوک نے روسی نژاد ریٹائرڈ مالیکیولر بائیولوجسٹ ایلینا زوکوو کے ساتھ کیلیفورنیا میں اپنی پانچویں شادی کرلی ہے۔ روپرٹ مرڈوک کی اداکارہ جیری […]

جون تا اگست بجلی 1 روپے 93 پیسے مہنگی، نوٹی فکیشن جاری

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی، جولائی اوراگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 93 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا […]

اسلام آباد ہائیکورٹ؛عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے بری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں منظور کرلیں۔ ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان […]

بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت سے چالیس کلومیٹر دور واقع یونین کونسل سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے اور دم گھٹنے سے گیارہ مزدور جاں بحق ہوگئے۔ چیف مائنز انسپیکٹر کوئٹہ عبد الغنی نے بتایا کہ یوسی سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس لیکج کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے […]

آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے، فاتح ٹیم کو تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ملے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ڈالرز مختص کی […]

شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں 16 افراد جاں بحق

شام کے شمالی علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملے میں  سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی خبررساں  اداروں  کے مطابق شام کے شمالی علاقے حلب کے قریب ایک مبینہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 16 افراد مارے گئے۔ سرکاری میڈیا نے حملے اور اس میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع کی تصدیق کردی ہے۔ […]

بلوچستان کی جامعات کے ملازموں کی تنخواہوں اور پنشن کیلئے 1 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور

بلوچستان حکومت نے صوبے کی جامعات کے استاتذہ سمیت ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے 1 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی 1 ارب 40 کروڑ 93 لاکھ 25 ہزار روپے کی سمری کی منظوری دے دی گئی، گرانٹ کی منظوری […]

مخصوص نشستیں کیس؛ بلے کے نشان والے فیصلے پر لوگوں کو گمراہ کیا گیا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ انتخابی نشان واپس ہونے کے بعد تاثر دیا گیا سیاسی جماعت ختم اور جنازہ نکل گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P