سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
کثیرالجہتی اورتنازعات کےحل سےعالمی امن کےحوالےسےاقوام متحدہ میں مذاکرہ ہوا، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈارمباحثےکی صدارت کی، انہوں نے پاکستان کی جانب سے تنازعات حل کے متعلق قرارداد پیش کی۔
سلامتی کونسل کے مذاکرہ کے شرکا نے تنازعات کےپرامن حل کےطریقہ کارکو موثر بنانے سے متعلق قرار داد منظور کرلی۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کےلیےپاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، غزہ اوریوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کو امداد کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کےمتاثرین بھوک اورافلاس کا شکارہیں سلامتی کونسل کےایجنڈے پرزیادہ ترتنازعات پیچیدہ نوعیت کےہیں، عالمی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں ، تنازعات کا پر امن حل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے تنازعات بڑھ رہے ہیں۔