Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں 48 سال بعد سمندری طوفان
محکمہ موسمیات نے کہا کہ رن آف کچھ کے قریب موجود ڈیپ ڈپریشن بحیرہ عرب میں پہنچنے کے بعد سمندری طوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے، جو لگ بھگ 48 سال بعد بحیرہ عرب میں اگست کے مہینے میں بننے والا پہلا سمندری طوفان ہے، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت سندھ کے دیہی ساحلی […]
وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کیلیے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،عطاء تارڑ […]
موڈیز ریٹنگ میں بہتری معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا عالمی اعتراف ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی پوزیشن بہتر کرنے پر وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی […]
دفاعی پیداوار کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے، جام کمال
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں۔ وزیر تجارت جام کمال نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں آئیڈیاز 2024 کی سافٹ لانچنگ کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے […]
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اَپ گریڈ کردی۔ موڈیز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے مقامی اور غیرملکی کرنسی قرضوں کے لیے ایشور اور سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کردی۔ موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آؤٹ لک بھی اسٹیبل سے […]
تکنیکی خرابی کے باعث اکتوبر تک انٹرنیٹ سست رہے گا: پی ٹی اے
انٹر نیٹ صارفین کی مشکلات برقرار، انٹر نیٹ اکتوبر تک سست ہی رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز جوڑتی ہیں ، ان میں سے دو کیبلز ایس ایم ڈبلیو فور اور اے اے ای ون خراب ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن حکام […]
صہیونی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید
صیہونی فورسز کے غزہ میں وحشیانہ حملےجاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 فلسطینی شہید جبکہ 131 افراد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں جن میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 58 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد غزہ جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد اب 40 ہزار 500 […]
پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی یورپ میں سلپ، تاحیات پابندی عائد
پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور فزیو نے مبینہ طور پر یورپ جاکر سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرادی۔ سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپئین رانا مجاہد علی نے لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی اور فزیو ٹیم کے ساتھ پولینڈ گئے اور وطن واپس نہیں آئے، اطلاع […]
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو دہشت گردوں کی نشان دہی کرکے بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور وزیراعلیٰ […]
بلوچستان، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر سامنے آگئیں
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 25 اور 26 اگست کی رات کو متعدد مقامات پر حملے کرنے والے 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 25 اور 26 اگست کو بلوچستان میں کارروائیاں کرنے والے 21 دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف کئے […]
