پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک رہیں گے، مزار قائد پر مختلف قونصل جنرل بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے، پاکستان خوشحال رہے گا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا ہے کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب پاکستان کی سالمیت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.