Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بلوچستان دہشتگردی؛ چین کی مذمت اور پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کا عزم
چین نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور حمایت اور سیکیورٹی تعاون میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ […]
بلوچستان میں مون سون کا نیا سپیل 31 اگست تک جاری رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مون سون کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا، رپورٹ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ 27 سے 31 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حب، لسبیلہ، خضدار، سوراب، قلات ، آواران اور مستونگ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، نصیر آباد، جعفر […]
مغرب آگ سے کھیل رہا ہے، روس کا تیسری عالمی جنگ کے خطرات سے خبردار
روس نے کہا ہے کہ مغرب یوکرین کو اپنی میزائلوں سے لیس ہو کر روسی کے اندر حملوں کی اجازت دے کر آگ سے کھیل رہا اور امریکا کو خبردار کیا تیسری عالمی جنگ یورپ تک محدود نہیں ہوگی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین نے 6 اگست کو روس کے مغربی کرسک […]
دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں، آپریشن پر چاہے ایک ہزار ارب خرچ ہوں امن لایا جائے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر سیاست نہ کریں، چاہے آپریشن پر 1 ہزار ارب لگیں ہمیں مل کر اس دہشت گردی پر قابو پانا ہوگا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم ایک دو روز میں بلوچستان جارہے ہیں جبکہ وزیر داخلہ […]
کسی بلوچ نے پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے اور اپنے شہریوں کی حفاظت سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے
بلوچستان؛ مسلح افراد نے ناکہ لگا کر 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا
موسیٰ خیل میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ لگا کر مختلف گاڑیوں سے مسافروں کو اتارا اور 23 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق بین الصوبائی شاہراہ پر راڑہ شم کے قریب مسلح افراد نے ناکہ لگا کر مذموم کارروائی کی۔ مسلح افراد نے […]
حملہ آور ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہیں، انہیں بھرپور جواب دیں گے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ حملہ آور ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد ہیں، بلوچستان میں حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی عناصر موجود […]
بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد
لوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ٓاسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ڈھاڈر پیر بخش بگٹی نے بتایا کہ 2 لاشیں تباہ شدہ پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں جبکہ 4لاشیں قومی شاہراہ میں کولپور کےمقام پر ملی ہیں۔ ایس ایچ او کے مطابق ان افراد کو فائرنگ کرکے […]
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 21 دہشتگرد جہنم واصل،14 اہلکار شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 21 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ کارروائیوں کے دوران 14 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 اگست کی رات کو دہشت گردوں نے بلوچستان میں کئی کارروائیوں کی کوشش […]
قلات: مسلح افرادکی فائرنگ، پولیس اورلیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادجاں بحق
بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اورلیویزاہلکاروں سمیت دس افرادجاں بحق ہوگئے ۔ ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق قومی شاہراہ اورشہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کیساتھ مقابلہ کر رہے تھے ، فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق […]
