جشن آزادی منانے کا منفرد انداز اپنایا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

جشن آزادی منانے کا منفرد انداز اپنایا

وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے 14 اگست پر جشن آزادی منانے کا منفرد انداز اپنایا۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے جشن آزادی کی خوشی میں شہریوں میں 5 لٹر کی پٹرول کی پرچیاں تقسیم کیں۔

گزشتہ کئی سالوں سے قیصر احمد شیخ اپنے ڈیرے پر پٹرول کی پرچیاں تقسیم کر رہے ہیں۔

موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کو 5، 5 لٹر پٹرول کی پرچیاں دی جا تی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں شہری وفاقی وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ڈیرے پر پرچیاں حاصل کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.