Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بھارت: کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ سے 30 افراد ہلاک، 60 زخمی
بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع میں علی الصبح بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ میلے میں شریک افراد کی جانب سے پولیس کے بنائے حصار سے نکلنے اور یاتریوں کے پیروں تلے کچلے جانے کے باعث پیش آیا۔ بھارتی ریاست اپرپردیش کے شہر پریاگ راج […]
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا خاتون کا امریکا واپسی سے انکار، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپسی سے انکار کردیا، محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، خاتون کو جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو میں پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ڈان نیوز کے مطابق 19 سالہ پاکستانی نوجوان کی […]
جنوبی سوڈان میں مسافرہ طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک
جنوبی سوڈان کی یونٹی اسٹیٹ میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسٹیٹ یونیٹی کے وزیر برائے اطلاعات نے کہا کہ جنوبی سوڈان کے شمال میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں […]
کاربن کا اخراج 43 فیصد ایندھن اور 31 فیصد کوئلے سے ہو رہا ہے، وزارت توانائی
حکام وزارت توانائی نے کہا ہے کہ کاربن کا اخراج 43 فیصد ایندھن اور 31 فیصد کوئلے سے ہو رہا ہے، جس میں بڑا حصہ موٹر بائیک اور رکشہ کا ہے جو آلودگی کا سبب بنتا ہے۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں حکام وزارت توانائی نے مزید بتایا کہ 2030 تک […]
غزہ میں تباہی سے پھیلا ملبہ سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں ہونے والی تباہی سے جو ملبہ پھیلا ہوا ہے وہ 5 کروڑ ٹن ہے اسے سمیٹنے میں 21 سال لگ سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کے ملبے […]
مکیش امبانی کی بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بنانے کی تیاری
بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کا ریلائنس گروپ بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بنا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ڈیٹا سینٹر گجرات میں بنایا جائے گا جس کے لیے انہوں نے مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی NVIDIA سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس AI سیمی کنڈکٹرز حاصل کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس […]
پیکا ایکٹ سینیٹ میں پیش، پی ٹی آئی کا احتجاج و نعرے بازی، صحافیوں کا واک آؤٹ
سینیٹ کے اجلاس میں آج پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کردیا گیا جس پر پی ٹی آئی نے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آؤٹ کردیا۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں شروع ہوا۔ پیکا ایکٹ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل […]
آئی سی سی ’مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر‘ کا اعلان، 3 پاکستانی کھلاڑی شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، ون ڈے ٹیم میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔ آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیم آف دی ایئر کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جگہ بنانے […]
پاکستان تحریک انصاف مذاکرات سے ’آؤٹ‘، اسپیکر نے 28 جنوری کو کمیٹیوں کا اجلاس بلالیا
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے، پی ٹی آئی نے 28 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا جبکہ حکومت نے مذاکرات جاری رکھنے پر اصرار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے […]
تحریک انصاف کی مذاکراتی چوتھی نشست جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مشروط
پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر ہم چوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت اصولی طور پر اعلان کرے کہ اہم جوڈیشل کمیشن کے […]
