Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد پیکا ترمیمی بل قانون بن گیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زداری نے پیکا  ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کے دستخطوں کے بعد پیکا  ترمیمی […]

امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، جینٹری بیج

امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جب کہ امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، گزشتہ 4 سال میں بائیڈن انتظامیہ نے جو کیا وہ مناسب نہیں تھا۔ امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے […]

پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔ عالیہ حمزہ نے لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا […]

آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ میں کیسے لگا؟ سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسروں کو شوکاز جاری

جسٹس منصور کے ریگولر بینچ میں قانون تشریح کا مقدمہ کیوں فکس ہوا؟ سپریم کورٹ فکسر برانچ کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، جس میں کہا گیا کہ بتایا جائے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ میں کیسے لگ گیا، […]

وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات، اقتصادی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد اور امید افزا اقتصادی صلاحیت پر تبادلہ […]

صدر مملکت کو پاکستان تعینات ہونیوالے متعدد سفرا نے اسناد پیش کر دیں

صدر مملکت آصف علی زرداری کو انگولا، جمیکا، لکسمبرگ، یوراگوئے اور مالٹا کے غیر مقیم سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ امید ہے نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت، سرمایہ کاری، […]

نیب کا ملک ریاض کی حوالگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے رابطہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کا عمل شروع کر دیا، نیب حکام نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کی حوالگی کے لیے اماراتی حکام سے رابطہ کرلیا۔ معاملے سے آگاہ نیب کے ایک ذرائع نے منگل […]

بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ صوبے میں مبینہ بیڈ گورننس اور کرپشن کی شکایات مل رہی ہیں۔ جس پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ […]

بھارت: کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ سے 30 افراد ہلاک، 60 زخمی

بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع میں علی الصبح بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ میلے میں شریک افراد کی جانب سے پولیس کے بنائے حصار سے نکلنے اور یاتریوں کے پیروں تلے کچلے جانے کے باعث پیش آیا۔ بھارتی ریاست اپرپردیش کے شہر پریاگ راج […]

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا خاتون کا امریکا واپسی سے انکار، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچنے والی خاتون نے امریکا واپسی سے انکار کردیا، محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، خاتون کو جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو میں پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ڈان نیوز کے مطابق 19 سالہ پاکستانی نوجوان کی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P