برازیل کےسابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سالہ قید کا آغاز – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

برازیل کےسابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سالہ قید کا آغاز

برازیل کی سپریم کورٹ نے منگل کو دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سابق صدر جائر بولسونارو کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ناکام بغاوت کی سازش کے جرم میں سنائی گئی 27 سالہ سزا کا اطلاق شروع کریں، کیونکہ عدالت نے تمام اپیلیں خارج کر دی ہیں۔

برازیل کے دائیں بازو کو متحرک اور ملک کی سیاست کو بدل دینے والے سابق بے باک فوجی کپتان ایک متنازعہ کیریئر کے اختتام پر پولیس ہیڈکوارٹر کے ایک چھوٹے کمرے میں قید ہیں، جس میں ٹی وی، منی فرج اور ایئر کنڈیشن موجود ہے۔

70 سالہ بولسونارو کو ستمبر میں 2022 کے انتخابات کے بعد لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو صدر بننے سے روکنے کی سازش کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا، جس میں اس منصوبے کے تحت تجربہ کار بائیں بازو کے رہنما کو قتل کرنے کی سازش بھی شامل تھی۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ صرف اعلیٰ فوجی حکام کی حمایت نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.