حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے لاکھوں ڈالرز مالیت کا سونا ضبط کرلیا گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے لاکھوں ڈالرز مالیت کا سونا ضبط کرلیا گیا

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 10 کلو گرام سونا ضبط کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے نیشنل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا بتانا ہے کہ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے ضبط کیے گئے 10 کلو گرام سونے کی مالیت تقریباً 13 لاکھ ڈالر ہے۔

بنگلادیشی حکام کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے دوران حاصل تحائف میں سے کچھ ریاستی خزانےمیں جمع نہیں کرائے تھے اور شیخ حسینہ کے لاکرز ستمبر میں ضبط کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال طلبہ احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران 1000سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد شیخ حسینہ واجد اپنا عہدہ چھوڑ کر بھارت چلی گئیں تھیں جب کہ ان کے جرائم پر رواں ماہ ہی بنگلا دیشی عدالت نےشیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.