Browsing Category
بزنس
بزنس
آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس بڑھانے کی تجویز دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف نے شرح سود مزید نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات کی تکمیل پر آج معاہدے کا امکان ہے جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے کا عندیہ دیا ہے تاہم ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی دی ہے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم اور […]
جولائی تا اکتوبر گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت میں 87 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، تاہم اس کے علاوہ گاڑیوں کی فروخت میں 10 فیصد سے 47 فیصد تک کمی کا سامنا رہا۔ جولائی تا اکتوبر کے دوران ٹریکٹر (فیاٹ اور میسی فرگوسن) کی فروخت بڑھ کر 17 ہزار 296 یونٹس […]
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے لیٹر کمی متوقع
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پٹرول اور ہائی […]
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت مزید بڑھ گئی
سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت ایک ہزار 965 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا […]
امارات نے آئی ایم ایف کو پاکستان کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی کروادی
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ جائزہ مشن کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج بھی جاری ہیں۔ مذاکرات میں سرکاری اداروں میں اصلاحات،نجکاری پروگرام کی پیش رفت،آمدن بڑھانے، اخراجات میں کمی، ڈالر اِن فلوز، ادارہ جاتی اصلاحات،قرض پروگرام کے دوران توانائی کے شعبے میں سبسڈی نہ دینے، بجٹ خسارہ کم کرنیکے اقدامات، پاور سیکٹراورپیٹرولیم […]
حکومت کا نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ
ملکی برآمدی شعبے کے لیے بڑی خبر، حکومت نے نئی اور پرانی صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نئے اور پرانے ایکسپورٹرز کے لیے مقامی اور درآمدی گیس کی فراہمی سے متعلق فرق کو ختم کردیا گیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق […]
انٹربینک میں روپےکی قدر میں کمی، ڈالر مہنگا ہوگیا
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج 52 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 52 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے 55 پیسےکا ہوگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس سے انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔ پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ابتدائی وقت میں 520 پوائنٹس کے اضافے سے […]
آئی ایم ایف مذاکرات کا آخری مرحلہ، پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی کیلیے پرامید
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان پہلے جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے لیے پرامید ہے۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات کے پہلے روز خصوصی سرمایہ کاری […]
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 71 کروڑ ڈالر کی قسط کیلیے مذاکرات کل سے ہوں گے
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان 71 کروڑ ڈالر مالیت کی اگلی قسط کیلیے پالیسی سطح کے مذاکرات کل (پیر)سے شروع ہوں گے۔ پالیسی سطح کے مذاکرات کے پہلے روز اسپیشل انویسٹمنٹ فسلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی)کے حکام آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔ مذاکرات میں ایس آئی ایف سی […]