نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) فوجی کاروبار کا پلیٹ فارم نہیں ہے جبکہ فوج صرف کاروباری ماحول بہتربنانے کے لیے سہولت کاری کر رہی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہترین کمپنیوں کو ایوراڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کے لیے اقدامات کر رہی ہے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات بھی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل فوجی کاروبار کا پلیٹ فارم نہیں ہے جبکہ فوج صرف کاروباری ماحول بہتربنانے کے لیے سہولت کاری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے، ہم نے شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے، جبکہ خواہش ہے کہ تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید کامیابیاں سمیٹے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے اسمگنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔