نوٹیفکیشنز کے ذریعے گوگل اور ایپل کی جانب سے جاسوسی کیے جانے کا انکشاف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نوٹیفکیشنز کے ذریعے گوگل اور ایپل کی جانب سے جاسوسی کیے جانے کا انکشاف

معروف انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز گوگل اور ایپل کی جانب سے موبائل نوٹی فکیشنز کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین کی جاسوسی کیے جانے اور پھر صارفین کے ڈیٹا کو بعض حکومتوں کو دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تقریباً تمام ممالک کے موبائل صارفین تازہ ترین حالات سے باخبر رہنے کے لیے موبائل میں موجود تمام ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کے نوٹی فکیشنز آن کرتے ہیں۔

زیادہ تر صارفین کو اس بات کا علم نہیں کہ مذکورہ نوٹی فکیشنز اگرچہ براہ راست ان کے پاس آتے ہیں لیکن نوٹی فکیشنز کی تمام معلومات موبائل کے آپریٹنگ سسٹمز کے سافٹ ویئرز کے پاس بھی جاتی ہے۔

یعنی نوٹی فکیشنز کی معلومات آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس‘ کی مالک کمپنی ایپل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کی مالک کمپنی گوگل کے پاس بھی جاتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.