ڈالر مزید 53 پیسے سستا ، اسٹاک ایکسچینج نے 63 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ، روپے کی قدر بحال ہونے لگی۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔

منگل کو انٹر بینک میں ڈالر مزید 53 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 284 روپے کا ہو گیا۔  جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 286 روپے سے 285.50 روپے پر آ گیا۔

 

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 511  پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 63 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P