Browsing Category

بین الاقوامی

بھارت: دورانِ احتجاج کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی پر حملہ، متعدد تھپڑ مارے گئے

بھارتی شہر جے پور میں تعلیمی پرچوں کے لیک ہونے، تعلیمی نظام کی خرابیوں اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کے دوران کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق احتجاج کے دوران ایک…

لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اب سے لبنان پر کسی بھی طرح کا اسرائیلی حملہ ایران امریکا معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غیر ملکی سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا…

ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کا دعویٰ سراسر جھوٹ ہے جسے ڈیموکریٹس نے جان بوجھ کر پھیلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق کسی بھی مالی…

امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: ایرانی صدر

ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طویل تفصیلی مذاکرات کے بعد مجلسِ شوریٰ اراکین نے مفاہمتی یادداشت کےمتن کی حمایت کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری…

ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ

فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے مثبت…

امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے

برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اعلیٰ امریکی حکام کے…

ایران امریکہ معاہدے کی بازگشت، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی خبروں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔ برطانوی خام تیل 3 فیصد سستا ہوگیا، جس کی نئی قیمت 87 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے، اسی طرح امریکی خام تیل…

ٹرمپ نے ایرانی معاہدے سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹویٹ شیئر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی معاہدے سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹویٹ کو شیئر کیا ہے۔  پاکستانی وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر الیکٹرانک دستخط کیے جاسکتے…

ٹرمپ جنگ اور بحرانوں سے نکلنے کا باعزت راستہ تلاش کر رہے ہیں، ترجمان ایرانی فوج

ایک بیان میں بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زمینی حقائق پر عمل کرنے کے بجائے زیادہ تر نعروں، ٹوئٹس اور میڈیا مہمات میں سرگرم رہے ہیں، ٹرمپ اب اپنے لیے ایک باعزت واپسی کی حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔…

معاہدہ پائیدار، دیرپا امن یقینی بنانے والا ہونا چاہیے، برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو فون

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سر کیئر سٹارمر نے ایران سے متعلق مجوزہ معاہدے کی حمایت کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کو یقینی بنانے والا ہونا چاہیے۔ برطانوی وزیراعظم نے اس عزم کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P