امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: ایرانی صدر

ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طویل تفصیلی مذاکرات کے بعد مجلسِ شوریٰ اراکین نے مفاہمتی یادداشت کےمتن کی حمایت کی۔

 

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری شقیں شامل کروانےمیں اہم کردار ادا کیا، مفاہمتی یادداشت کئی ماہ پر محیط مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت جنگ کے خاتمے اور باضابطہ مذاکرات کے آغازکی جانب ایک اہم قدم ہے، ایران تمام ممکنہ حالات اور آپشنز کے لیے تیار ہے۔

 

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پرعملدرآمد ہوجائے تو یہ ہمارے لیے قابل فخر دستاویز ہوسکتی ہے۔

 

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کر دی ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران نے دستخط کر دیے ہیں۔

 

امریکا کی طرف سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے جبکہ ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمانی سپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P