Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Browsing Category
بین الاقوامی
اسرائیلی بمباری، عرب ٹی وی کے رپورٹر زخمی
الجزیرہ ٹی وی کے سینئر رپورٹر وائل الدحدوح اسرائیلی فوج کی ڈرون بمباری میں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے خان یونس میں حیفا اسکول کی تباہی کی کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں کے قریب بمباری کی، وائل الدحدوح کے ہاتھ…
آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل عاصم منیر نے امریکی محکمہ خارجہ کے دورے کے دوران قائم…
روس کے مختلف حصوں میں برفانی طوفان، نظام درہم برہم
روس کے مختلف حصوں میں برفانی طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ہے۔ ماسکو میں 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ برف پڑی۔
برف سے ڈھکی سڑکیں سفید قالین کا منظر پیش کرنے لگیں، روس کے بعض علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے۔ برفانی طوفان 60 سالوں میں…
غزہ پر تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ترک رکن اسمبلی جاں بحق؛ ویڈیو وائرل
ترکیہ کے رکن پارلیمنٹ حسن بتمس گزشتہ روز ایوان میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تقریر کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر گئے تھے انھیں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق 53 سالہ رکن حسن بتمس…
اسرائیلی فوج کی سفاکیت؛ غزہ میں 10 اور مغربی کنارے میں 11 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول پر بمباری میں 10 جب کہ مغربی کنارے میں چھاپا مار کارروائی میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج صرف غزہ میں ہی فلسطینی بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ نہیں…
اسرائیل فلسطین تنازع کے آغاز کے بعد پہلی بین الاقوامی صحافی کا دورۂ غزہ
اسرائیل اور فلسطین تنازع کے آغاز کے بعد پہلی بین الاقوامی صحافی نے غزہ کا دورہ کیا ہے۔
امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹر نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کا آنکھوں دیکھا حال بتایا ہے۔
رپورٹر کلیریسا وارڈ متحدہ عرب امارات کی میڈیکل ٹیم…
بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں کا وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج
بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔
مظاہرین نے امریکی صدر سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے’صدر بائیڈن، آپ کا عملہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے‘ کے بینر اٹھا رکھے…
بھارتی ایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کے خلاف خبر چھاپنے پر بغاوت کا مقدمہ
مودی سرکار نے آزادی صحافت پر ایک اور حملہ کردیا۔
پولیس نے بھارتی اخبار ثمانا کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر سنجے راوت پر مودی کے خلاف خبر چھاپنے پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔
سنجے راوت نے گزشتہ روز مودی سرکار کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی اور…
یوکرین میں اہداف کے حصول تک امن ممکن نہیں ہوسکتا، روسی صدر
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی اہداف کے حصول تک امن ممکن نہیں ہوسکتا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ولادیمیر پوتن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یوکرین میں روسی اہداف حاصل نہیں ہوجاتے، اس وقت تک…
غزہ پر حملوں میں مزید 200 فلسطینی شہید ، القسام بریگیڈ نے 4 افسران سمیت 15 اسرائیلی فوجی ہلاک کر…
اسرائیل کے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ، اسرائیلی فوج نے غزہ میں 24 گھنٹوں میں 2 صحافیوں سمیت مزید 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ، جبکہ القسام بریگیڈ نے افسران سمیت مزید 15 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیئے۔
اسرائیلی ٹینکوں اور بلڈوزروں نے…