غزہ پر تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ترک رکن اسمبلی جاں بحق؛ ویڈیو وائرل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ پر تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ترک رکن اسمبلی جاں بحق؛ ویڈیو وائرل

 ترکیہ کے رکن پارلیمنٹ حسن بتمس گزشتہ روز ایوان میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تقریر کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر گئے تھے انھیں اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق 53 سالہ رکن حسن بتمس پارلیمنٹ میں غزہ کی صورت حال پر خطاب کر رہے تھے اور غزہ میں بالخصوص بچوں اور خواتین پر اسرائیلی بربریت کا تذکرہ کرتے ہوئے دل گرفتہ ہوگئے۔

انھوں نے اپنی ولولہ انگیز تقریر کا اختتام ان جملوں پر کیا کہ اگر ہم خاموش رہے تو تاریخ خاموش نہیں رہے گی اور اگر تاریخ خاموش رہی تو سچ خاموش نہیں رہے گا۔ اگر آپ اپنے ضمیر کے عذاب سے بچیں گے تو تاریخ کے عذاب سے نہیں بچ پائیں گے، اگر آپ تاریخ کے عذاب سے بچ بھی گئے تو یاد رکھیں کہ آپ اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکو گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.